راجیہ سبھا ارکان کی معطلی کیخلاف شرد پورا کی بھوک ہڑتال

,

   

ممبئی : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شردپوار نے مرکز پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے بعض قائدین کو نوٹس جاری کی ہے۔ حکومت صرف چند لوگوں سے پیار کرتی ہے اور اِنھیں ٹیکس سے مستثنیٰ رکھ رہی ہے۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے چیف منسٹر مہاراشٹرا اودھو ٹھاکرے اور ریاستی وزیر سیاحت آدتیہ ٹھاکرے کو الیکشن کمیشن کے پاس داخل کردہ حلفنامہ کے سلسلہ میں انکم ٹیکس نوٹسیں دی ہیں۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ارکان کی معطلی کے خلاف ایک روزہ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ۔