راجیہ سبھا الیکشن امیدوار 11، سیٹیں 10،اترپردیش میں مقابلہ دلچسپ

   

لکھنؤ: یوپی کی 10 سیٹوں پر ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں ایک نیا موڑ آیا ہے، جس کی وجہ سے یہاں سیاسی موڈ گرم ہے۔ بی جے پی نے اتر پردیش میں آٹھویں امیدوار کو میدان میں اتارا ہے حالانکہ کہ اس کے پاس درکار عددی طاقت نہیں ہے۔ بی جے پی کے اس امیدوار کے میدان میں اترنے سے سماج وادی پارٹی کے تیسرے امیدوار کی شکست کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ بی جے پی نے سنجے سیٹھ کو راجیہ سبھا کی لڑائی میں اتار کر انتخابات کا راستہ کھول دیا ہے۔ پہلے بی جے پی نے صرف 7 امیدوار کھڑے کیے تھے، لیکن جب ایس پی نے اپنے تین امیدوار کھڑے کیے تو بی جے پی نے اپنا ٹرمپ کارڈ کھیلا۔ یوپی میں امیدوار کی جیت کیلئے 37 ووٹ درکار ہیں۔