راجیہ سبھا : بی جے پی کے 100 سیٹ

   

نئی دہلی : بی جے پی نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ راجیہ سبھا میں 100 ارکان کا سنگ میل حاصل کیا ہے کیوں کہ پارٹی نے آسام، تریپورہ اور ناگالینڈ میں ایک ، ایک نشست جیتی جن کیلئے جمعرات کو انتخابات منعقد کئے گئے تھے۔ تاہم بی جے پی کے 3 ہندسی نشستیں جلد ہی دوبارہ کم ہوسکتے ہیں۔ آندھراپردیش، چھتیس گڑھ ، مہاراشٹرا ، راجستھان اور جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا چناؤ ہونے والے ہیں۔