راجیہ سبھا میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا معاملہ اٹھایا گیا

   

نئی دہلی :مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے جان برٹ اور شیوسینا کی پرینکا چترویدی نے جمعہ کو ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اٹھایا اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔مسٹر برٹ نے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ عام لوگ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں۔ ایسے میں حکومت نے 800 سے زائد ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ اضافہ 11فیصد تک ہے ۔