راجیہ سبھا کے 45 نومنتخب ارکان کی حلف برداری

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر رام داس اتھاولے ، این سی پی لیڈرشرد پوار، کانگریس قائدین ملک ارجن کھرگے اور ڈگ وجئے سنگھ اور کانگریس سے بی جے پی میں آئے جیوتر آدتیہ سندھیا اور بھونیشور کلِیتا سمیت 45 نو منتخب ممبران نے چہارشنبہ کو راجیہ سبھا کی رکنیت اور رازداری کا حلف لیا۔چیرمین ایم وینکیا نائیڈو نے صبح ایوان میں کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلہ، ماسک اور سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے کی ہدایت پر سختی سے عمل کراتے ہوئے نئے ممبروں کو حلف دلایا ۔ اس موقع پر راجیہ سبھا کے لیڈر تھاور چند گہلوٹ، اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد، وزیرمملکت پرہلاد جوشی اور ارجن رام میگھوال موجود تھے ۔