راج بھون میں یوم آزادی کا ایٹ ہوم ‘ ٹریفک تحدیدات

   

حیدرآباد۔ 14 اگست (سیاست نیوز) جشن یوم آزادی کے موقع پر راج بھون میں ایٹ ہوم تقریب کیلئے ٹریفک پولیس نے تحدیدات عائد کئے ہیں۔ شام 4 بجے تا 10 بجے شب تحدیدات رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق راج بھون تقریب میں وی آئی پیز بشمول چیف منسٹر اور کابینی وزراء کی شرکت کے پیش نظر راج بھون کے اطراف و اکناف علاقوں میں تحدیدات عائد کرتے ہوئے ٹریفک پولیس نے راج بھون کو جانے والی تمام سڑکوں پر ٹریفک کا رخ موڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وی آئی پیز اور دیگر مہمانوں کی کار پارکنگ کے لئے بھی موثر انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایم ایم ٹی ایس پارکنگ لاٹ، ہوٹل پارک، میٹرو ریسیڈنسی سے نصر اسکول اور لیکویو تا وی وی مجسمہ جنکشن تک پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان تحدیدات کے پیش نظر متبادل راستے اختیار کریں۔ ب