راج ناتھ نے پوجا اور روڈ شو کے بعد پرچہ نامزدگی داخل کیا

   

لکھنؤ۔16اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے منگل کو 17ویں لوک سبھاانتخابات میں لکھنؤ پارلیمانی سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔مسٹر سنگھ نے نامزدگی سے پہلے ہنومان سیتو مندر میں درشن کرنے کے ساتھ شیوجی مندر میں جل ابھیشیک کیا۔لکھنؤ اور موہن لال گنج سیٹ پر پانچویں مرحلے میں چھ مئی کو ووٹنگ ہوگی۔لکھنؤ سیٹ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ مسٹر سنگھ کا روڈ شو بی جے پی دفتر ،حضرت گنج چوراہا،ضلع مجسٹریٹ کی رہائش گاہ پر ہوتے ہوئے کلیکٹریٹ تک پہنچا۔روڈ شو میں اترپردیش کے نائب وزیراعلی کیشوپرساد موریا،ڈاکٹر دنیش شرما،سابق مرکزی وزیر اور سینئرلیڈر کلراج مشر،قومی ترجمان سودھانشو تریویدی سمیت کئی سینئرلیڈر اور وزرا اور ارکان اسمبلی موجود تھے ۔