میدک : حلقہ اسمبلی منوگوڑ ضلع نلگنڈہ کے رکن اسمبلی مسٹر راج گوپال ریڈی کا بحیثیت رکن اسمبلی مستعفی ہوتے ہوئے کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دینے پر میدک ضلع یوتھ کانگریس کے زیراہتمام خوشی کا اظہار کیا گیا ۔ یوتھ قائدین نے آپس میں مٹھائیاں تقسیم کی ۔ صدر ضلع یوتھ کانگریس میدک مسٹر مہیندر ریڈی کی قیادت میں مسرت کا اظہار کیا گیا ۔ مسٹر مہیندر ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی حیثیت ایک سمندر کی طرح ہے ۔ ایسی چھوٹی موٹی مچھلیاں آتی اور جاتی رہتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی میں رہتے ہوئے اپنی شہرت بنانا اور کانگریس کے ساتھ دھوکہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ انھوں نے کہاکہ محض اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے اپنے ذاتی مفاد کے حق میں راج گوپال ریڈی نے کانگریس کو خیرآباد کیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ منوگوڑ میں مقرر ہونے والے ضمنی انتخابات میں اس حلقہ کے ووٹرس ہی مسٹر راج گوپال کو شکست سے دوچار کریں گے ۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس قائدین مرزا امیر بیگ ، پریم کمار ، ملیش ، محمد عادل ، دیاساگر ، شانتی کمار اور پرمیش کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔
راج گوپال ریڈی کا علامتی پتلہ نذر آتش
یلاریڈی : یلاریڈی کانگریس پارٹی کوآرڈینیٹر سبھاش ریڈی کے احکامات پر کانگریس قائدین مادھوی بالراج گوڑ ، محمد حفیظ ، سریدھر گوڑ ، محمد یونس ، جیرنجیلو ، اجمیرا ، گویند نائیک ، نظام ، پرشانت ، سدی راملو ، سائیلو ، رویندر ، محمد مقصود ، سردار نائیک نے بی جے پی کو فروخت ہونے والے کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کا علامتی پتلہ نذر آتش کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بلند کئے ۔