راج گھاٹ پر مقامی اور بیرونی افراد کے داخلہ پر پابندی

   

نئی دہلی ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پر مقامی اور بیرون ملک افراد کے داخلہ پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی آمد کے پیش نظڑ پابندی عائد کردی گئی جن میں آئرلینڈ کے وہ اٹھارہ سیاح بھی شامل ہیں جوا یک بس کے ذریعہ اپنے گائیڈ کے ساتھ وہاں پہنچے تھے ۔ انہیں فوری واپس چلے جانے کی ہدایت کی گئی ۔ وزیٹرس نے اس موقع پر راج گھاٹ آنے پر پابندی عائد کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اچانک اعلان نے انہیں مایوس کردیا ۔ اگر ہمیں پہلے سے پتہ ہوتا تو ہم یہاں آتے ہی نہیں ۔ یاد رہے کہ ٹرمپ کی آمد کے پیش نظر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ، جہاں ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔