نئی دہلی 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے 4سارقوں کو گرفتار کرلیا ہے جنھوں نے راشٹرپتی بھون کو سربراہ کئے جانے والے پانی کے 12 پائپوں کا سرقہ کرلیا تھا۔ کمپنی کے مالک نے پائپ بچھانے کے بعد سرقہ کئے جانے پر چانکیا پوری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔سی سی ٹی وی فٹیج کی مدد سے پولیس نے سارقوں کو گرفتارکرلیا۔