رافیل سودے میں کوئی اسکام نہیں

   

بنگلورو۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یہ کہتے ہوئے کہ رافیل سودے میں کوئی اسکام نہیں ہے، ڈسالٹ ایویئیشن کے سی ای او نے کہا کہ یہ شرح 110 طیاروں کی تھی، جو ہندوستانی فضائیہ کو سربراہ کئے جانے والے تھے، جن کے لئے حکومت نے گزشتہ سال آر ایف آئی قائم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے طریقہ کار منسوخ کرنے کے بعد 126 اوسط ملٹی رول کمبیاٹ ایرکرافٹ سے 6 سال قبل حاصل کئے تھے۔ اس سوال پر کہ کیا ڈسالٹ نے ریلائینس کمپنی کے ساتھ دفاعی آلات تیار کرنے کے تجربہ کے فقدان کی وجہ سے شراکت داری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب ہندوستانی ٹیم اس سلسلے میں تجربہ کار ہوگئی ہے۔ اس کے پاس اس نوعیت کے طیاروں کی مکمل معلومات موجود ہیں۔