کلکتہ : رامپورہاٹ قتل عام میں سی بی آئی نے بگتوئی تشدد کے متاثرین کا ڈی این اے ٹسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ متاثرین کے ڈی این اے کے نمونے پہلے ہی جمع کر کے دہلی کی سینٹرل فارنسک سائنس لیبارٹری کو بھیجے جا چکے ہیں۔ متاثرین کے اہل خانہ نے شکایت کی کہ انہیں متاثرین کی شناخت کے لیے نہیں بلایا گیا۔ ان الزامات کی بنیاد پر مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) متاثرین کے ڈی این اے کو ان کے خاندان کے افراد کے ڈی این اے کے نمونوں سے ملانا چاہتا ہے ۔بوگتوئی واقعے میں اب تک کم از کم نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 21 مارچ کی رات سونا شیخ کے جلے ہوئے گھر سے سات افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ ان سات افراد کی لاشوں کی شناخت کے عمل نے تنازع کھڑا کر دیا ہے ۔