رامپور میں شکست کے بعد اکھلیش یادو نے لگایا انتخابات میں دھاندلی کا الزام، دوبارہ پولنگ کا کیا مطالبہ

   

رامپور: اتر پردیش کے رام پور میں ہوئے اسمبلی ضمنی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس شکست کو لے کر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کا ردعمل آیا ہے۔ این ڈی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ رام پور میں کس طرح دھاندلی ہوئی۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہاں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ بار بار کی شکایت کے بعد بھی الیکشن کمیشن کو جو کارروائی کرنی چاہیے تھی وہ نہیں ہوئی۔ جن بوتھوں پر سماج وادی پارٹی ہمیشہ اچھے ووٹ حاصل کرتی تھی، وہاں سے لوگوں کو باہر نہیں نکلنے دیا جاتا تھا۔