رامکی انویرو کی شناخت ’ ری سسٹینیبلیٹی ‘ برانڈ میں تبدیل

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : رامکی انویرو نے اپنی نئی شناخت کا اعلان کرتے ہوئے ’ ری سسٹینیبلیٹی ‘ کے طور پر برانڈ کو دوبارہ ترتیب دیا ہے ۔ رامکی انویرو انجینئرس لمٹیڈ ایشیا کی سرکردہ جامع ماحولیاتی انتظامی خدمات کی فراہم کنندہ ہے ۔ اس نے اپنے نئے برانڈ کی شناخت متعارف کیا ہے ۔ ’ ری سسٹینیبلیٹی لمٹیڈ ‘ عالمی طرز پر ابھرتی ہوئی معیشت کے لیے مضبوط پائیدار حل ، کی فراہمی میں اپنی توجہ کو بڑھائے گی ۔ مسٹر گوتم ریڈی ، سی ای او و منیجنگ ڈائرکٹر ری سسٹینیبلیٹی نے اس کو روشناس کروانے کے موقع پر کہا کہ زائد از 25 برسوں کی ماحولیاتی خدمات کے ساتھ کمپنی تمام ناکارہ قدر کی چین میں معنی خیز موجودگی رکھتی ہے ۔ مسٹر مسعود ملک ، جوائنٹ ڈائرکٹر کمپنی ہذا نے اس موقع پر کہا کہ رامکی انویرو نے ذمہ دارانہ ویسٹ مینجمنٹ کی نگرانی کے طویل عرصہ میں بہترین صنعتی مشقوں میں اہم مقام بنایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی ہندوستان میں 23 شہروں بشمول مشرق وسطیٰ اور سنگاپور میں سالانہ تقریبا 6 تا 7 ملین ٹنس بلدی ٹھوس کچرے کو ٹھکانے لگاتی ہے ۔۔