رام جنم بھومی کامپلکس میں 15 فبروری کو دوبارہ تعمیر کا آغاز

   

ایودھیا: اترپردیش میں ایودھیا کے رام جنم بھومی کامپلکس میں غیرتکمیلہ تعمیراتی کام کے احیاء کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ دو ٹاور کرین مندر کی مغربی جانب دوبارہ نصب کئے جارہے ہیں جبکہ ورکرس 15 فبروری کو کام پر واپس ہوجائیں گے۔ رام ٹمپل ٹرسٹ کے ٹرسٹی انیل مشرا نے بتایا کہ مندر کے فرسٹ فلور پر تعمیراتی کام لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے ۔ اب سیکنڈ فلور اور آخری منزل کیلئے کام کا احیاء کیا جائے گا۔