رام دیو نے مزیدکہاکہ ”روز نماز پڑھو باقی جو کرنا چاہے کرو‘ بولے تو دہشت گرد بھی بن جاؤ“
راجستھان کے بیرمار کے ایک حالیہ پروگرام میں معروف یوگا گروپ رام دیو نے مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف متعصبانہ تقریر کی اور الزام لگایاکہ جبکہ مسلمان ”نماز کے نام پر دہشت گرد بنانے میں“ مصروف ہیں‘ عیسائیوں کی جانب سے مذہبی تبدیلی کرائی جارہی ہے۔
ضلع بارمار میں وہ ایک ہجوم سے خطاب کررہے تھے۔ رام دیو نے کہاکہ ”کسی بھی مسلمان سے پوچھو آپ کے مذہبی تعلیمات کیاہیں اور وہ کہے گا ’روز نماز پڑھو اور جوچاہئے وہ کرو‘ یہاں تک کہ اگر ہندو عورتوں کا اغوا ہے تو بھی کرو۔
ان کا اسلام کا مفہوم یہ ہے۔ وہ گنہگار ہیں‘ ہمارے مسلمان بردران“۔رام دیو نے مزیدکہاکہ ”روز نماز پڑھو باقی جو کرنا چاہے کرو‘ بولے تو دہشت گرد بھی بن جاؤ“۔ انہوں نے اسلامی جنت کی سونچ خوبصورت حوریں اور شراب ہے۔
یہ تمام لوگ اپنی مونچھیں منڈواتے ہیں اور سفید کرتاپاجاماں اور ٹوپی پہنتے ہیں“۔ انہو ں نے اس پر مزید وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اسلام او رقرآن یہ سب چیزیں حالانکہ نہیں کہتا ہے‘ اس کو پھیلایاگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ”میں نہیں کہہ رہاہوں کہ اسلام اور قرآن نے ایسا کرنے کو کہا ہے مگر وہ کسی بھی حالات میں کرتے ہیں“۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کی جنت کا نظریہ جہنم سے بھی خراب ہے۔
عیسائیوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ”عیسائیت کیاکررہی ہے؟گرجا گھر کو جاؤ ایم موم بتی جلاؤ اورعیسیٰ مسیح کے سامنے کھڑے ہوجاؤ‘ تمہارے سارے گناہ دھل جائیں گے“۔
انہوں نے کراس کے متعلق بھی بات کی ہے جس کوعیسائی مذہب میں کافی مقدس مانا جاتا ہے۔
انہوں نے دوبارہ وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی مخصوص مذہب کے خلاف نہیں ہیں اور پھر مذہبی تبدیلیوں کا ذکر کیاؤ انہوں نے کہاکہ ”مسلمان ساری دنیاکو اسلام میں بدلناچاہتے ہیں اورعیسائی چاہتے ہیں کہ ساری دنیاعیسائیت کو قبول کرلے کیونکہ ان کا مذہب بڑا ہے“۔
رام دیو کی تقریر کا ویڈیوآپ یہاں دیکھ سکتے ہیں