رام للا براجمان کی درخواست برائے ملکیت کی مخالفت کی تردید

   

نئی دہلی 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندو تنظیم نرموہی اکھاڑہ نے آج سپریم کورٹ سے کہاکہ وہ رام للا براجمان کی متنازعہ رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد اراضی واقع ایودھیا کے لئے درخواست کی مخالفت نہیں کررہی ہے۔ اکھاڑہ نے 5 ججس پر مشتمل دستوری بنچ کو جس کی قیادت چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کررہے ہیں، کہاکہ وہ رام للا براجمان کی درخواست برائے ملکیت متنازعہ اراضی کی سماعت کی مخالفت نہیں کررہی ہے۔ عدالت نے اُس سے وضاحت طلب کی تھی کہ کیا وہ رام للا براجمان کی درخواست کی مخالف ہے جس کی نمائندہ دیوکی نندن اگروال کررہی ہیں ۔