رام لکھن 2 نہیں بن رہی

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے ہدایت کار سبھاش گھئی نے80 اور90 کے دہے میں کئی سوپر ہٹ فلمیں دیں جنہوں نے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔ سبھاش گھئی کو80 اور90 کے دہے میں ہٹ مشین سمجھا جاتا تھا جس کی وجہ سے میڈیا نے انہیں بالی ووڈکا دوسرا شو مین کہنا شروع کردیا۔ اس دور میں سبھاش گھئی جو فلم بناتے تھے وہ ہٹ ثابت ہوئی۔ سبھاش گھئی کی رام لکھن ان ہی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بہت پیار ملا۔ کچھ عرصہ پہلے خبریں آئی تھیں کہ سبھاش گھئی ایک اور پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ مل کر رام لکھن 2 بنائیں گے۔ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے اس معاملے پر میڈیا سے بات کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ رام لکھن یا ان کی کسی پرانی ہٹ فلم کا ریمیک بنانے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ سبھاش گھئی کے پاس کچھ نئی کہانیاں ہیں، جنہیں وہ جلد شروع کریں گے۔