رام مندر بنے تو معیشت سدھر جائے گی:پرہلاد

   

گوالیار ۔ /21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل نے جمعہ کو کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہ صرف سیاحت کو فروغ دے گی بلکہ ہندوستان کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے میں کلیدی رول ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور حکومت یو پی مندر کی تعمیر میں تیزی پیدا کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں ۔ انہوں نے یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ رام مندر تعمیر ہوجائے تو وہ ٹورازم انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوگا اور ملک کی معیشت بھی سدھر جائے گی ۔ مرکزی وزیر سیاحت نے یہ بھی کہا کہ ان کی وزارت دوردراز کے علاقوں میں واقع یادگاروں کو فروغ دینے کے اقدامات کررہی ہے۔