رام مندر تقریب کے دن 2:30دوپہرکوبندرکھنے کے اپنے فیصلے کو اے ائی ائی ایم ایس دہلی نے لیاواپس

,

   

ایمس دہلی کے سرکاری میمورنڈم میں پہلے کہاگیاتھا کہ حکومت نے رام مندر کی تقریب کے پیش نظر 22جنوری کو آدھے دن کی چھٹی کا علان کیاہے۔


نئی دہلی۔یہا ں کا ال انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائسنس(اے ائی ائی ایم ایس) پیر کے روز کھلا رہے گا‘ ایودھیا میں رام مندر کی تقریب کے موقع پر2:30بجے تک او پی ڈی خدمت بند رکھنے کے اپنے فیصلے کو تبدیل کردیاگیاہے۔

نئے افیس میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ ”اس دفتر کے 20جنوری کے سرکولر کے تسلسل میں‘ اؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ اپائٹمنٹ کے ساتھ مریضوں کے لئے کھلا رہے گارتاکہ مریضوں کو ہر قسم کی تکالیف سے بچایاجاسکے اور مریضوں کی دیکھ بھال میں بھی آسانی ہو“۔

اس نے کہاکہ تمام اہم طبی نگہداشت کی خدمات کارگرد رہیں گے۔

ایمس دہلی کے سرکاری میمورنڈم میں پہلے کہاگیاتھا کہ حکومت نے رام مندر کی تقریب کے پیش نظر 22جنوری کو آدھے دن کی چھٹی کا علان کیاہے۔

تاہم اس نے کہاتھا کہ اہم اورہنگامی خدمات فعال ہوں گے۔ پیر کے روز رام مندر تقریب ایودھیامیں ہونے والی ہے۔