عارضی مندر کی ساخت فائبر سے تیار کی گئی ہے اور یہ بلٹ پروف بھی ہے
ایودھیا۔ رام جنم بھومی تیرتھ شیترا ٹرسٹ چیرمن مہنت نرتیا گوپال داس رام مورتی کی پوجا کے بعد رام مندر کی تعمیر کا آج سے اعلان کیاہے
کام کی شروعات کے لئے صبح کی پوجا بھی کی گئی ہے۔
بلٹ پروف میٹریل
چیف منسٹر اتر پردیش یوگی ادتیہ ناتھ کی موجودگی میں 27سال بعد 25مارچ2020کے روز رام للا کی مورتی ایودھیا میں عارضی مندر سے پالکی میں مانس بھون منتقل کی گئی ہے۔
عارضی مندر کی ساخت فائبر سے تیار کی گئی ہے اور یہ بلٹ پروف ہے
عطیات
لوگ ایودھیا میں عالیشان مندر کی تعمیر کے لئے بڑی رقومات کا عطیہ دے رہے ہیں۔
مندر کے چیف پجاری اچاریہ ستیندر داس نے کہاکہ ”مندر کے لئے پیسے کی کمی ہرگز نہیں ہوگی اس بات کا ہمیں پختہ یقین ہے۔
اس پراجکٹ کے لئے لوگ بڑی بڑی رقومات کا عطیہ دے رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ناقابل تسخیر مندر کی تعمیرکی جائے گی“
مسجد کے لئے پانچ ایکڑ کا پلاٹ
مذکورہ سپریم کورٹ نے 9نومبر2019کے روز صدیوں سے چل رہے تنازعہ کو ختم کردیاتھا اور ایودھیامیں رام مندر کی تعمیرکی راہ ہموار کی تھی۔ وہیں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ججوں پر مشتمل بنچ جس کی نگرانی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی نے کہاتھا
کہ”مسمار ڈھانچہ میں بھگوان رام کے ہونے کے متعلق ہندؤوں کا عقیدہ غیر متنازعہ ہے“۔
جسٹس بابڈے‘ اشوک بھوشن‘ ڈی وائی چندر چوڑ اور ایس عبدالنظیر پر مشتمل بنچ نے مرکز سے استفسار کیاتھا کہ وہ متبادل کے طور پر مسجد کی تعمیرکے لئے پانچ ایکڑ اراضی سنی علماء بورڈ پر جاری کریں۔