راہرو کی مارپیٹ اور سیل فون چھیننے پر سزا و جرمانہ

   

عبدالرحمن کی شکایت پر ملکاجگیری عدالت کا فیصلہ
حیدرآباد /14 نومبر ( سیاست نیوز ) راستہ روک کر مارپیٹ کرنے اور سیل فون چھینے والے دو افراد میں عدالت نے ایک کو دو سال کی سزا اور 2 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ ملکاجگیری کی عدالت نے سال 2018 کے ایک مقدمہ میں فیصلہ سنایا ہے ۔ 30 سالہ عبدالرحمن کی شکاایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آج فیصلہ سنایا ہے اور 21 سالہ ہریش وردھن ساکن اپل کو سزا سنائی جبکہ اس کے ساتھی انیل کمار کے خلاف کیس کا ٹرائل چل رہا ہے ۔ عبدالرحمن لالہ پیٹ میں ساتھی کی سالگرہ تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہو رہا تھا کہ اس کا راستہ روک کر انہیں زدوکوب کیا گیا اور اس کا سیل فون چھین لیا گیا ۔ جس پر اس نے شکایت کی تھی اور عدالت نے فیصلہ سنایا ہے ۔