راہل گاندھی پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گا :سشیل کمار

   

پٹنہ۔16اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی سینئر لیڈر اور بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے کہا کہ وہ مودی والے نام کے تمام لوگوں کو چور بتانے والے بیان کے سلسلے میں کانگریس صدر راہل گاندھی پر جلد ہی ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گے ۔مسٹر مودی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کر کے کہا‘‘کانگریس صدر مسٹر گاندھی نے مودی والے نام کے تمام لوگوں کو چور کہا ہے ۔ اس بیان کے خلاف میں جلد ہی مسٹر گاندھی پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گا۔بی جے پی لیڈر نے دعوی کیا کہ سال 2019 کے عام انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے حق میں سال 2014 کے مقا بلے میں زیادہ تیز لہر چل رہی ہے ۔ اسے دیکھ کر ‘مھاملاوٹي گٹھ بندھن ’ کے لوگ ممکنہ ہار کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے حال ہی میں مھاگٹھ بندھن امیدوار کی حمایت میں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سوالیہ لہجے میں کہا تھا‘‘ آخر سبھی مودی چور کیوں ہیں’’۔