راہول نے خود دہشت گردی کا صدمہ جھیلا : پٹروڈا

   

نئی دہلی 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر سام پٹروڈا نے آج کہا کہ پارٹی صدر راہول گاندھی نے دہشت گردی کا صدمہ جھیلا ہے اور جو لوگ ان سے اس مسئلہ پر سوال کر رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے ۔ ایک انٹرویو میں پٹروڈا نے کہا کہ راہول گاندھی دہشت گردی کی وجہ سے اپنی دادی اور اپنے والد کی قربانی دے چکے ہیں اور وہی دہشت گردی کے صدمہ کو سمجھتے ہیں۔ جو لوگ راہول گاندھی کی قوم پرستی پر شک کر رہے ہیں اور ان سے اس تعلق سے سوال کر رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین کو حق نہیں کہ دوسروں کو غدار قرار دیں۔