راہول نے یوم مزدور پر مبارکباد دی

   

نئی دہلی :کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے عالمی یوم مزدور پر مزدوروں کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ کانگریس مزدوروں کے مفاد کے لیے ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔مسٹر گاندھی نے اتوار کو ٹویٹ کیا‘‘کسی بھی ملک کی ترقی مزدوروں کے بغیر ناممکن ہے ۔ ملک کی تعمیر میں خود کو وقف کرنے والے میرے تمام مزدور بھائیوں اور بہنوں کو عالمی یوم مزدور مبارکباد ’’۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی محنت کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا ‘‘ حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں ، میں اور کانگریس پارٹی آپ کے ساتھ ہیں۔