راہول کی خاموشی سے سالگرہ

   

نئی دہلی ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر کانگریس راہول گاندھی جمعہ کو 50 سال کے ہوگئے لیکن انہوں نے سارا دن گھر پر گزارا اور لداخ میں چینی فوج کیساتھ پرتشدد جھڑپ میں ہندوستانی فوجیوں کی شہادت اور کوروناوائرس بحران کے تناظر میں سالگرہ کا کوئی جشن نہیں منایا۔ متعدد کانگریس قائدین نے راہول کو مبارکباد دی جس میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ شامل ہیں۔