راہول کی قیادت والی بی جے وائی کا راست اثر۔

,

   

لداخ کونسل انتخابات میں کانگریس کی جیت

انہوں نے کہاکہ 4اکٹوبر کے روز ہونے والے انتخابات کے 26سیٹوں میں سے اب تک 20کے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ نئی دہلی۔ لداخ خود مختار پہاڑی ترقی کونسل (ایل اے ایچ ڈی سی) کارگل کے انتخابات میں متعدد سیٹوں پر کانگریس کی کامیابی کے ساتھ پارٹی نے کہاکہ یہ راہول گاندھی کی زیرقیادت بھارت جوڑو یاترا کا ایک راست اثر ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے میڈیا پر یہ کہتے ہوئے طنز بھی کیا کہ ”قومی ذرائع ابلاغ اس پر خاموش ہے‘ مگر رحجان یہ نکل کر آرہے ہیں کہ کارگل ایل اے ایچ ڈی سی انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ کانگریس آگے ہیں جبکہ بی جے پی کا مکمل صفایاہوگیاہے“۔

رامیش نے ایکس پر کئے گئے پوسٹ میں کہاکہ ”یہ راہول گاندھی کی پچھلے ماہ لداخ میں بھارت جوڑو یاترا کو جاری رکھنے کا راست اثرہے“۔

https://x.com/Jairam_Ramesh/status/1710975734083375268?s=20

اہلکاروں نے کہاکہ مذکورہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے مل کرایل اے ایچ ڈی انتخابات میں ا ب تک 17سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ 4اکٹوبر کے روز ہونے والے انتخابات کے 26سیٹوں میں سے اب تک 20کے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

اہلکاروں کے مطابق نیشنل کانفرنس نے اب تک 9سیٹوں پرجیت حاصل کی ہے جبکہ اسکے اتحادی کانگریس نے 8سیٹوں پر کامیابی درج کرائی ہے۔ بی جے پی کو دوسیٹوں پرجیت ملی ہے‘ وہیں ایک آزادامیدوار نے جیت درج کرائی ہے۔

مذکورہ انتخابات میں جو 26میں زیادہ تر سیٹوں پر این سی‘ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان میں سہ رخی مقابلہ دیکھائی دے رہا ہے‘ جو ارٹیکل 370کی 5اگست2019کے روز برخواستگی اور لداخ کو یونین ٹریٹری بنانے کے بعد کے بعد کارگل میں یہ پہلا اہم الیکشن ہے۔

این سی او رکانگریس نے انتخابات سے قبل اتحاد کا اعلان کیاتھا مگر 22میں سے 17امیدوار بالترتیب کھڑا کئے تھے۔د ونوں پارٹیوں نے کہاکہ یہ انتظام صرف ان علاقوں تک محدود ہے جہاں پر بی جے پی کے ساتھ سخت مقابلہ ہے۔