راہول کی یادگار سنچری ، ہندوستان 245 رنز پر آوٹ

   

سنچورین۔ وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے اپنے کل کے اسکور70 رنزکو ایک شاندار سنچری میں تبدیل کیا اور چہارشنبہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف سوپر اسپورٹ پارک میں پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں ہندوستان کو 245 رنز بنانے کی قیادت کی۔ نو سال بعد ٹسٹ میں مڈل آرڈر میں دوسری بار بیٹنگ کرتے ہوئے راہول نے احتیاط اور جارحیت کا اچھا مظاہرہ کیا تاکہ کمزور گیندوں پر رنز بنائے جائیں اور اچھال اور سوئنگ گیند کا محتاط مقابلہ کیا جا سکے اور راہول نے ہندوستان کو 121/6 سے باعزت اسکور 245 رنزتک اپنی 101 کی اننگز کے ذریعے پہنچایا۔ واقعی آزمائشی حالات اور چیلنجنگ پچ جو کہ فاسٹ بولروںکے لیے سازگار تھی، راہول نے فارمیٹ میں اپنی بہترین سنچریوں میں سے ایک اسکور کرکے ٹسٹ کرکٹ میں اپنی واپسی کو یادگار بنایا، جس پر ہجوم اور پورے ہندوستانی ڈریسنگ روم نے کھڑے ہوکر انہیں داد و تحسین دی۔14 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز راہول کی اس مقام پر دوسری سنچری تھی، جو ٹسٹ میں کسی بھی غیر ملکی بیٹر کی طرف سے سب سے بہتر اننگز بنیاور ہندوستان سے باہر اس فارمیٹ میں ان کی ساتویں سنچری رہی۔ جنوری 2022 میں ریشبھ پنت کے کیپ ٹاؤن میں سنچری بنانے کے بعد راہول جنوبی افریقہ میں ٹسٹ میں سنچری بنانے والے دوسرے ہندوستانی وکٹ کیپر بھی ہیں۔ دوسرے دن کا آغازگیلے آؤٹ فیلڈ اور ہلکی بوندا باندی کی وجہ سے 25 منٹ کی تاخیر سے ہوا۔ تھوڑی دیر بعد راہول کو کگیسو ربادا نے لگاتار چار بار بیٹ سے باہر جاتی ہوئی گیندیں کی جس نے پہلے دن پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلہ دیش کامیاب
نیپئر ۔ بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈکو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹ سے شکست دے دی۔نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر134 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش نے ہدف 18.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔ اوپنر بیٹر لٹن داس 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس کامیاب کے ساتھ بنگلہ دیش نے3 میچز کی سیریز میں برتری حاصل کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ جمعہ کو مقرر ہے۔