حیدرآباد ۔4 ۔اگست (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے آج پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں کانگریس کے قائد راہول گاندھی سے ملاقات کی اور ریاست کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ریونت ریڈی نے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کے استعفیٰ اور منگوڑ اسمبلی حلقہ میں امکانی ضمنی چناؤ پر کانگریس کی حکمت عملی سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ راج گوپال ریڈی کے استعفیٰ سے کانگریس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ نلگنڈہ اور بھونگیر اضلاع میں کانگریس کا موقف مستحکم ہے۔ انہوں نے کے سی آر حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف پردیش کانگریس کی جدوجہد سے واقف کرایا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریونت ریڈی نے کسانوں کی طرح دیگر طبقات کے علحدہ جلسوں کے منصوبہ سے واقف کراتے ہوئے عنقریب دورہ تلنگانہ کی درخواست کی۔ راہول گاندھی نے تلنگانہ میں کانگریس کے استحکام کیلئے قائدین اور کارکنوں کو متحدہ طور پر کام کرنے کی اپیل کی۔ ر