لندن؍نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی ایک طویل عرصے کے بعد بالآخر ایک الگ روپ میں نظر آئے۔ انہوں نے اپنی داڑھی چھوٹی کرائی ہے اور اپنے بال بھی سیٹ کرائے ہیں۔ خیال رہیکہ راہول ان دنوں برطانیہ کے دورہ پر ہیں اور وہ کیمبرج یونیورسٹی میں لیکچر دینے پہنچے ہیں۔ راہول گاندھی تراشی ہوئی داڑھی اور مونچھ میں نئے روپ میں ٹائی کوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ خیال رہیکہ 7 ستمبر 2022 سے بھارت جوڑو یاترا کے آغاز کے بعد سے راہول گاندھی کئی ریاستوں سے گزرے۔ راہول گاندھی نے پوری یاترا کے دوران اپنی داڑھی مونچھ بال نہیں منڈوائے اور نہ ہی بال کٹوائے۔راہول گاندھی ایک بار پھر نئے روپ میں نظر آئے ہیں اور ان کی داڑھی تراشی ہوئی نظر آ رہی ہے۔راہول کا یہ روپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ راہول گاندھی پہلے داڑھی اور مونچھ نہیں رکھتے تھے لیکن اب وہ ان کرکٹر اور بالی ووڈ ستاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جو داڑھی مونچھ رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ راہول گاندھی برطانیہ میں 7 دن قیام کریں گے اور ان کا دورہ کیمبرج یونیورسٹی میں لیکچر سے شروع ہوگا۔ کیمبرج کے بزنس اسکول کے سابق طالب علم راہول گاندھی لرننگ لزن ان دی ٹوئنٹی فرسٹ سنچری (21ویں صدی میں سننا سیکھنا) کے موضوع پر طلبا سے خطاب کریں گے۔ اس دوران وہ ہندوستان اور چین کے تعلقات پر بھی بات کریں گے۔