راہول گاندھی کا آج دورہ چھتیس گڑھ

   

رائے پور ۔ /15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگر یس راہول گاندھی چھتیس گڑھ کے ضلع بستر کا ہفتہ کے دن دورہ کریں گے اور ’’آدی واسی کرشک ادھیکار سمیلن میں شرکت کریں گے ۔ یہ قبائیلی کاشتکاروں کے حقوق کا کنونشن ہوگا ۔ ان کے پروگرام میں دیہات دھورا گاؤںکا دورہ بھی شامل ہے ۔ وہ کاشتکاروں میں زرعی قرضوں کی معافی کے سرٹیفکیٹس تقسیم کریں گے ۔ علاوہ ازیں وہ 21.75 کروڑ روپئے مالیتی پراجکٹس کو بستر ڈیویژن میں قوم کے نام معنون کریں گے ۔ اپنے انتخابی وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے چھتیس گڑھ میں کانگریس حکومت نے کاشتکاروں کو ٹاٹا اسٹیل پراجکٹ کیلئے محصلہ اراضیات واپس کردی ہیں ۔ جملہ 1764.61 ہیکٹر اراضی 1707 کاشتکاروں کو جن کا تعلق دیہاتوں سے ہے واپس کردی ہیں ۔ حکومت نے 2008 ء میں ان کاشتکاروں کی اراضیات ٹاٹا اسٹیل پراجکٹ کیلئے حاصل کی تھی ۔ راہول گاندھی نے 21.75 کروڑ روپئے پراجکٹ کو قوم کے نام معنون کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان پراجکٹس کو عوام کے نام معنون کررہے ہیں کیونکہ یہ ان کا حق ہے ۔