حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر مبارکباد
حیدرآباد۔/25 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی نے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت کے ایک سال کی تکمیل اور 6 ضمانتوں پر عمل آوری پر مبارکباد پیش کی۔ راہول گاندھی نے مکتوب میں پونم پربھاکر کی جانب سے حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی روانہ کردہ تفصیلات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں تلنگانہ حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس نے کانگریس کی ضمانتوں کو پورا کرنے کی سمت پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے محکمہ جات ٹرانسپورٹ اور بہبودی پسماندہ طبقات کی جانب سے ایک سالہ کارکردگی کی ستائش کی۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت سے نیک خواہشات ظاہر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ریاست میں سماجی انصاف کی فراہمی کے سلسلہ میں پونم پربھاکر حکومت کے ساتھ مساعی جاری رکھیں گے۔1