راہول گاندھی کا وایاناڈ کے سیلاب زدہ افراد کی ہرممکن مدد کا تیقن

,

   

وایاناڈ لوک سبھا حلقہ میں شامل ملاپورم اور کوزی کوڑ اسمبلی حلقوں کا بھی دورہ

وایاناڈ ۔ /28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن سیلاب زدہ وایاناڈ کے عوام کو تیقن دیا کہ وہ مختلف مسائل جو انہیں پریشان کررہے ہیں کی یکسوئی کا تیقن دیتے ہیں ۔ اپنے چار روزہ دورہ لوک سبھا انتخابی حلقہ وایاناڈ کے دوسرے دن راہول گاندھی سے مقامی عوامی نے کہا کہ انہیں مختلف دورافتادہ علاقوں سے ربط پیدا کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ جہاں کے پل اور سڑکیں سیلاب میں تباہ ہوچکے ہیں اور بعض زمین کھسکنے کے واقعات میں نابود ہوچکے ہیں ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ہم ان مسائل کی یکسوئی کیلئے باہمی تعاون کے ساتھ جدوجہد کریں گے ۔ یہ تمام مصائب وایاناڈ کے کسانوں کو درپیش ہیں ۔ انسان ۔ حیوان تصادم ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور اس کی فوری طور پر یکسوئی ناممکن ہے ۔ کیونکہ راہول گاندھی کے پاس کوئی ’’جادو کی چھڑی‘‘ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں تیقن دیتا ہوں کہ میں ان مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا ۔ ہماری اولین ترجیح سیلاب زدہ علاقوں کو معاوضہ کی فراہمی ہوگی اور ہم اس کی مسلسل پیروی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ متاثرہ افراد کو ان کے قریبی چہیتے رشتہ داروں کو اور جن کو جانی و مالی نقصان پہونچا ہے جن کی جائیدادیں زیرآب آگئی ہیں ان کو معاوضہ ادا کرے ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ کانگریس کارکن حکومت پر اس بات کو یقینی بنانے کیلئے دباؤ ڈالیں گے ۔ قبائیلی کالونی ماننتا واڑی جو چند افراد کی آبادی ہے جاننتا چاہتی تھی کہ کیا ان کو نہ صرف معاوضہ ادا کیا جائے گا بلکہ قرضے بھی معاف کردیئے جائیں گے ۔ ان لوگوں نے راہول گاندھی سے کہا کہ جنگلی جانور بشمول ہاتھی ان کی زندگی کو مشکل بنارہے ہیں ۔ /29 اور /30 اگست کو راہول گاندھی راحت رسانی کیمپوں کوزی کوڑ اور ملاپورم اسمبلی حلقہ جات کا دورہ کریں گے اور وایاناڈ لوک سبھا حلقہ میں یہ اسمبلی حلقہ بھی شامل ہیں ۔ راہول گاندھی جاریہ ماہ کے اوائل میں بھی یہاں کا دورہ کرچکے ہیں ۔