راہول گاندھی کا 17جولائی کو دہرادون میں طلبہ پروگرام

   

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں لیکن ریاست میں لگاتار سامنے آ رہے پیپر لیک کے معاملے ریاست میں انتخاب سے بھی بڑا مسئلہ ہیں اور اسی کے پیش نظر لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہول گاندھی 17 جولائی کو دہرادون پہنچ کر طلبا کی آواز بلند کریں گے ۔ کانگریس نے جمعہ کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج ایکس پر لکھا کہ ملک میں نیٹ سوالنامہ لیک اور سی بی ایس ای امتحان میں گڑبڑیاں نوجوانوں کے مستقبل سے جڑے سنگین مسائل ہیں۔
اتراکھنڈ بھی مسلسل پیپر لیک کے واقعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہا ہے اور وہاں بڑے پیمانے پر پیپر لیک ہو رہے ہیں۔ ایسے میں گاندھی طلبا سے بات چیت کر کے ان کے مسائل اور مطالبات کو نمایاں طور پر اٹھائیں گے ۔