راہول گاندھی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے ریونت ریڈی کیرالا پہنچے

   

حیدرآباد۔/17 اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی کیرالا میں راہول گاندھی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے آج کیرالا پہنچے۔ وہ حلقہ لوک سبھا وائیناڈ میں راہول گاندھی کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے عام جلسوں اور ریالیوں سے خطاب کریں گے۔ ریونت ریڈی کے دو روزہ دورہ کے موقع پر مختلف پروگرام منعقد کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کانگریس ہائی کمان نے ریونت ریڈی کو کیرالا کے وائیناڈ لوک سبھا حلقہ میں مہم کا مشورہ دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی کے سی وینو گوپال کے انتخابی حلقہ میں بھی مہم چلائیں گے۔ چیف منسٹر کو کانگریس ہائی کمان نے اتر پردیش، کشمیر، آندھرا پردیش اور ٹاملناڈو کی انتخابی مہم کے اسٹار کیمپینرس کی فہرست میں شامل کیا ہے۔1