راہول گاندھی کی مہم کا محوراین وائی اے وائی اسکیم پر زور

,

   

تھرویننتھا پورم۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی تھرویننتھا پور م کی بڑے اسمبلی حلقہ نیموم میں اپنی انتخابی مہم کی شروعات نیونتم ائی یوجنا(این وائی اے وائی) مہم پر زور کے ساتھ کی ہے۔

این وائی اے وائی اسکیم کانگریس لیڈر کا فلیگ شپ پراجکٹ ہے جسمیں اگر کانگریس برسراقتدار آتی ہے تو ہر غریب فرد کو 6000روپئے فراہم کرنے کا وعدہ کیاگیاہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور واداکارا لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ کے مرلی دھرن نیموم سے مقابلہ کررہے ہیں۔

کیرالا میں جہاں پر بی جے پی نے جس واحد سیٹ سے جیت حاصل کی تھی اسی نیموم میں عوام کی کثیرتعداد سے خطاب کرتے ہوئے راہول نے کہاکہ”کے مرلی دھرن نے اپنی تمام ترقابلیت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ ریاست کی نمائندگی کی ہے۔

اس کے علاوہ ا نہوں نے مرلی دھرن کو ووٹ دینے کی بھی عوام سے اپیل کی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ نیموم میں بی جے پی کو آخری مقام ملے گا۔

انہو ں نے کہاکہ ”جب میں نے کانگریس امیدواروں کی فہرست دیکھی تو میں نے فیصلہ کیا کہ مرلی دھرن کی انتخابی مہم میں ضرور حصہ لوں گا۔کیرالا چیف منسٹر پرزبردست وار میں راہول نے کہاکہ سی پی ائی ایم نے بی جے پی کے ساتھ ایک خفیہ اتحاد تشکیل دیا ہے‘ اب مرکزی ایجنسیاں بھی ریاستی چیف منسٹر کا ساتھ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”کیرالا میں ای ڈی خاموش ہے اور یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان میں خفیہ سمجھوتا ہے“۔کانگریس کے مذکورہ سینئر قائد نے کہاکہ یونائٹیڈ ڈیموکرٹیک فرنٹ کی واضح لہر یہاں پر ہے اور میڈیاایل ڈی ایف کی واپسی پر جو میڈیا رپورٹس دیکھائے جارہے ہیں وہ درست نہیں ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”وزیراعظم کے غرور اور تکبر کو ملک اور کیرالا کی عوام کو برداشت نہیں کرے گی او رریاست میں بی جے پی کو منھ توڑ جواب دیاجائے گا“