حیدرآباد ۔4 ۔ نومبر (سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ایک دن آرام کے بعد کل 5 نومبر کو دوبارہ شروع ہوگی۔ تلنگانہ میں یاترا کا یہ دسواں دن رہے گا۔ صبح 6 بجے چوٹاکور المائی پیٹ سے صبح 6 بجے یاترا شروع ہوگی اور تین کیلو میٹر کے احاطہ کے بعد مختصر توقف ہوگا۔ سنگو پیٹ ، اندول ، جوگی پیٹ اور انا ساگر سے گزرتے ہوئے یاترا دانم پلی میں توقف کرے گی۔ شام 4 بجے دانم پلی سے یاترا شروع ہوکر رات میں الا درگ میدک میں شب بسری کی جائے گی۔ 11 ویں دن اتوار کو صبح 6 بجے یاترا کا الا درگ سے آغاز ہوگا اور پدا کوڑنگل جکل ضلع کاما ریڈی میں یاترا رات میں قیام کرے گی۔ 12 ویں اور تلنگانہ کے آخری دن صبح 6 بجے جکل چوراہے سے راہول گاندھی یاترا کا آغاز کریں گے اور شام 7 بجے مرزا پور جکل میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ راہول گاندھی ناندیڑ میں شب بسری کے بعد مہاراشٹرا میں یاترا کا آغاز کریں گے۔ر