حال ہی میں سونیا گاندھی کے بیٹے او رکانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی نے بھی نتن گڈکری کے اس ریمارکس کی ستائش کی تھی جس میں انہو ں نے کہاتھا کہ ’’ جو کوئی اپنے گھر کا خیال نہیں رکھ سکتا وہ ملک کا کس طرح خیال رکھ سکے گا‘‘
نئی دہلی۔یوپی اے چیر پرسن سونیاگاندھی نے جمعرات کے روز کانگریس کی قیادت کرتے ہوئے لوک سبھا میں روڈ ٹرانسپورٹ منسٹر نتن گڈکری کو ان کے شاندار کام کے لئے جس میں انہوں نے ملک کے انفرسٹکچر کو فروغ دیا ہے کی ستائش کی ۔
وقفہ سوالات کے دوران ‘ ایوان میں گڈکری کی منسٹری کے متعلق سوالات تھے ‘ جس کا انہو ں نے تفصیلی جواب دیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ’’ میں یہ ضرور کہوں گا کہ تمام اراکین پارلیمنٹ اپنی سیاسی پارٹی سے بالاتر ہوکر ان کے حلقوں کے لئے میری وزرات کی جانب سے انجام دئے گئے کاموں پر میری تعریف کریں گے‘‘۔
گڈکری کی تقریر ختم ہونے کے ساتھ ہی برسراقتدار بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے بنچ پیٹنا شروع کردا‘ بھگوا پارٹی کے مدھیہ پردیش سے رکن گنیش سنگھ نے کھڑے ہوکر اسپیکر ستمرا مہاجن سے کہاکہ ایوان کو مذکورہ’’ شاندار‘‘ کاموں پر یونین روڈ ٹرانسپورٹ منسٹر کی ستائش کرنا چاہئے۔
اس پر سونیاگاندھی جو غور سے گڈکری کی تقریر سن رہی تھیں مسکرائیں اور ستائش میں بنچ تھپتھپانا شروع کردیا۔یہ دیکھنے کے ساتھ ہی کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ بشمول لوک سبھا میں پارٹی لیڈر ملکارجن کھڑگے بھی گڈکری کے کام کی ستائش میں بنچ پیٹنا شروع کردیا۔
یہ بھی خبر ہے کہ پچھلے سال اگست میں سونیاگاندھی نے اترپردیش میں ان کے رائے بریلی حلقہ کے متعلق سڑک کے مسائل پر ’’ مثبت ردعمل‘‘ پیش کرنے پر نتن گڈکری کو شکریہ کا مکتوب بھی لکھاتھا۔
حال ہی میں سونیا گاندھی کے بیٹے او رکانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی نے بھی نتن گڈکری کے اس ریمارکس کی ستائش کی تھی جس میں انہو ں نے کہاتھا کہ ’’ جو کوئی اپنے گھر کا خیال نہیں رکھ سکتا وہ ملک کا کس طرح خیال رکھ سکے گا‘‘۔
راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاتھا’’ پوری بی جے پی پارٹی میںآپ کے اندر ہی حوصلہ ہے ‘ مہربانی فرماکر رافائیل معاملے پر بھی بولیس‘‘۔ گڈکری جی!۔یونین منسٹر نے اکھل بھارتیہ ویدیارتی پریشد ( اے بی وی پی) کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پچھلے ہفتہ اپنے خطاب میںیہ کہاتھا۔