رایا پاٹی کے گھر اور دفتروں پر سی بی آئی کے دھاوے

   

امراوتی۔/31 ڈسمبر، ( پی ٹی آئی ) بینکوں کے ایک گروپ کی طرف سے کی گئی شکایت کی بنیاد پر سی بی آئی عہدیداروں کی ایک ٹیم آج سابق رکن پارلیمنٹ رایا پاٹی سامبا شیوا راؤ کے مغربی گنٹور اور دیگر مقامات پر واقع احاطوں پر دھاوے کئے۔ اس دوران رایا پاٹی سامبا شیوا راؤ حیدرآباد میں تھے۔ لیکن سی بی آئی عہدیداروں کی ٹیم نے معلومات کے حصول کے لئے فون پر بات چیت کی تھی۔ ذرائع نے کہا کہ یونین بینک آف انڈیا کے کنزورشیم نے 275 کروڑ روپئے کے قرض کے ضمن میں یہ شکایت کی تھی۔ پولاورم پراجکٹ کی تکمیل کیلئے ان کے ادارہ ٹرانسس اسٹوری نے یہ قرض حاصل کیا تھا۔ رایا پاٹی اس کمپنی کے ڈائرکٹر ہیں۔ لیکن تلگودیشم حکومت نے گزشتہ سال ٹرانسس اسٹوری کو اس پراجکٹ سے ہٹادیا تھا حالانکہ رایا پاٹی اس پارٹی کے بھی رکن پارلیمنٹ تھے۔