رباط میں قیام کیلئے عازمین حج کی کل قرعہ اندازی

   

حیدرآباد۔/11فروری، ( سیاست نیوز) حج 2025 میں مکہ مکرمہ کی نظام رباط میں قیام کیلئے عازمین حج کی قرعہ اندازی 13فروری کو سہ پہر 3 بجے چومحلہ پیالیس خلوت میں مقرر ہے۔ ناظر رباط جناب حسین محمد الشریف قرعہ اندازی تقریب میں بطور خاص شریک ہوں گے۔ صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی مولانا غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ کے علاوہ نظام ٹرسٹ کے عہدیدار شرکت کریں گے۔ نظام رباط میں قیام کیلئے 710 عازمین حج کا قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب عمل میں آئے گا۔ سابق نظام اسٹیٹ کے 45 اضلاع سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کے کور نمبرس کی قرعہ اندازی کرتے ہوئے 710 کا انتخاب کیا جائے گا۔ قرعہ اندازی میں تلنگانہ کے 33 ، مہاراشٹرا 8 اور کرناٹک کے 4 اضلاع کے عازمین حج کو شامل کیا جائے گا۔ منتخب عازمین حج کو حج مصارف میں 50 تا 60 ہزار روپئے کی بچت ہوگی۔ رباط میں عازمین حج کے قیام کے سلسلہ میں ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب زاہد علی خاں اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں ایم ایل سی نے اہم رول ادا کیا ہے۔1