رشتوں کو طئے کرنے آج 99 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام

   

تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے لڑکے اور لڑکیوں کے انتخاب کی سہولت
والدین کی الجھنوں کو دور کرنے ادارہ سیاست کی کوشش
حیدرآباد ۔ 3 اگست (سیاست نیوز) مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے اور والدین کی الجھنوں کو دور کرنے اور آسانیا پیدا کرنے کیلئے 99 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 4 اگست 10 بجے دن تا 4 بجے شام ماڈرن فنکشن پلازہ، شام تھیٹر، خیریت آباد حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ اس دو بہ دو پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد شمیم پروپرائٹر ماڈرن فنکشن ہال شرکت کریں گے جیسا کہ والدین و سرپرست جانتے ہیں کہ اس دو بہ دو پروگرام کے ذریعہ والدین جو اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں کے ضمن میں الجھن و پریشانی میں مبتلاء ہیں انہیں دور کیا جائے۔ الحمدللہ 98 ویں دو بہ دو ملاقات پروگرام کے ذریعہ اس بات کی کوشش کی گئی کہ والدین کو ان کی الجھن سے دور کیا جائے۔ اس کے علاوہ سیاست اور ملت فنڈ کے ذریعہ اسلامی شعور و بیداری و کونسلنگ کے ذریعہ انہیں خوش و خرم زندگی گذارنے کی راہیں ہموار کی گئی ہے۔ اللہ کا فضل یہ ہوا کہ اس دو بہ دو پروگرام کو عالمی حیثیت سے مقبولیت حاصل ہوچکی ہے اور جو تارکین وطن اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے ساتھ رہ رہے ہیں وہ بھی ان ممالک میں ایسے پروگرام کرنے کی طرف راغب ہورہے ہیں۔ اس پروگرام میں تعلیم یافتہ لڑکوں اور لڑکیوں کے ساتھ دیگر رشتوں کیلئے تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے رشتوں کے انتخاب عقدثانی، معذورین، کم تعلیم یافتہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے کاؤنٹرس کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ بائیو ڈاٹاس کی کاپیز اور فوٹوز زیادہ سے زیادہ رکھیں۔ ایس ایس ایس سے لیکر پوسٹ گریجویشن، گریجویشن، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس، ایم اے، ایم ایڈ، انجینئرنگ کاؤنٹر رہیں گے اور کمپیوٹرس کی مدد سے لڑکوں اور لڑکیوں کے فوٹوز و بائیو ڈاٹاس کو بھی بتایا جائے گا۔ اس پروگرام کو عالمی سطح تک پہنچانے کیلئے راست ٹیلی کاسٹ کی سہولت، یوٹیوب، فیس بک اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ مہیا کی جارہی ہے۔ مزید تفصیلات خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام کے فون نمبر 9391160364 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔