رشتہ کے انتخاب میں حسب و نسب کے بجائے دینداری کو فوقیت دینے کی تلقین

,

   

سیاست و ملت فنڈ کا دو بہ دو پروگرام ، مولانا سید محمود رضوی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام 118 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام معراج گارڈن فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ منعقد ہوا ۔ جس میں دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد اور اضلاع سے والدین نے رشتے طئے کرتے ہوئے دکھائی دیئے ۔ پروگرام میں مولانا مفتی حنیف قادری نے اسلام کے حیات آفرین پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نکاح جو ایک مقدس فریضہ ہے ۔ یہ پروگرام ایک نہایت ہی اہم اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس فرد نے خلوص کے ساتھ نکاح کا یہ فریضہ انجام دیا ہے تو کائنات کا مالک متمول بھی نہ ہو تو مالدار کی فہرست میں لا کھڑا کردے گا ۔ اس لیے والدین کو چاہئے کہ لڑکی کے حسن و جمال ، مال حسب و نسب پر فوقیت نہ دین کہ بلکہ دیندار کو ترجیح و فوقیت دینی چاہئے ۔ مولانا سید محمود رضوی نے والدین پر زور دیا کہ قرآن و اسلامی تعلیمات ، نبی کریم ؐ کا اسوہ حسنہ کو سامنے رکھ کر جنہوں نے زندگی گذارنے کا فیصلہ کرلیا ۔ اس کا گھرانہ ایمان سے سرشار ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم مسلمان ہیں مگر اسلامی تعلیمات سے رو گردانی اختیار کرتے ہوئے مغربی تہذیب کو اپنا رہے ہیں ۔ جس سے رشتہ ٹوٹتے ہوئے نظر آتا ہے ۔ اس لیے کہ لڑکا ہو یا لڑکی جنہوں نے اسلامی تعلیمات کو اپنا منبع و محور نہیں بنایا بلکہ دنیا داری کو ترجیح دی ۔ جو رشتہ اللہ کی طرف سے طئے ہوتا ہے اس کی لاج رکھ کر ایک دوسرے نبھا کر زندگی گذارے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی تاسف کا اظہار کیا کہ مسجدوں میں نکاح کی محفل ہوتی ہے اور شاندار طور پر استقبالیہ عالیشان شادی خانوں میں انجام دیا جاتا ہے ۔ یہ سنت نبویؐ بناء لین دین اور کم خرچ والی ہے مگر ہم زیادہ خرچ پر اس کو کرنے کے لیے ہمیشہ سے آزاد ہی ہیں ۔ جناب محمد آصف الدین سکریٹری ویسڈم ہائی اسکول بیدر جو بیدر کرناٹک کو معراج گارڈن فنکشن ہال کے مختلف کاونٹرس کا معائنہ کروایا گیا ۔ اور یہ بھی بتایا گیا کہ دفتر روزنامہ سیاست میں صبح و شام رشتوں کے انتخاب کے لیے والدین آیا کرتے ہیں ۔ انہوں نے آن لائن اور دیگر ذرائع سے رشتوں کو ڈھونڈنے کی سعی سیاست اور ملت فنڈ کے ذریعہ کی جارہی ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست ، جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نوجوانوں لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کا یہ پروگرام اور اصل سنت نبویؐ کو زندہ کرنا ہے ۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ شہر بیدر میں بھی اس طرح پروگرام منعقد ہوگا ۔ جناب الیاس باشاہ نے والدین پر زور دیا کہ وہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نکاح کو سادگی سے انجام دیں تو رب العزت انہیں دنیا اور آخرت میں کامیاب زندگی گذارنے کے لیے راہیں ہموار کرے گا ۔ اس لیے اولین شرط یہ ہے رشتہ کے انتخاب میں دینداری کو اہمیت دی جانی چاہئے ۔ شہ نشین پر جناب رفیع ڈھاکلی ، مولانا محسن مدنی ، ڈاکٹر محمد ناظم علی ، محمد احمد ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، ڈاکٹر مفتی حافظ سید فاروق محی الدین ، جناب محمد فاروق او دوسرے موجود تھے ۔ اس موقع پر مہمان جناب محمد آصف الدین ، جناب منور حسین ، جناب مشتاق حسین پریوار گروپ ، جناب ممتاز حسین متین اور جناب تقی الدین شجیع ، منظور احمد ، شعیب علی خاں ( بیدر ) اور دوسروں نے مختلف کاونٹرس کا معائنہ کیا اور کہا کہ یہ بڑا آسان طریقہ ہے جو سیاست نے پروگرام میں اپنایا ہے ۔ اس پروگرام میں بھی لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علحدہ علحدہ رجسٹریشن کاونٹرس رکھے گئے جن میں لڑکوں کے رجسٹریشن کاونٹر پر امتیاز ، ترنم خاں ، یاسمین اور لڑکیوں کے کاونٹر پر محترمہ شمیم تھے ۔ آج کے اس پروگرام میں بھی رجسٹریشن کے 500 روپئے فیس رکھی گئی تھی ۔ اس طرح لڑکوں کے 22 اور لڑکیوں کے 54 رجسٹریشن بائیو ڈاٹاس والدین نے کروائے اور جس والدین نے دفتر ملت فنڈ احاطہ روزنامہ سیاست میں بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن کروائے تھے ۔ انہوں نے بھی اس پروگرام میں والدین سے بات چیت کی اور موزوں رشتے تلاش کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے انجینئرنگ ، میڈیسن ، پوسٹ گریجویشن ، گریجویشن ، انٹر ، ایس ایس سی ، عالم و فاضل ، عقد ثانی ، معذورین کے کاونٹرس ترتیب دئیے گئے تھے جن کے علی الترتیب ان کاونٹرس پر کونسلرس جناب محمد ناظم علی ، محمدی ، الیاس باشاہ ، اشرف ، تسکین ، عبداللہ بن باحاذق ، آسیہ ، لطیف النساء اسد ، کوثر جہاں ، لطیف النساء ثانیہ ، محمد احمد ، مریم فاطمہ اور دوسروں کو متعین کیا گیا تھا ۔ جنہوں نے والدین کی رہبری و رہنمائی میں اپنا حصہ ادا کیا ۔ جب کہ کمپیوٹر سیکشن پر فردوس ، عظمیٰ ، ثنا ، کریمہ موجود تھیں ۔ جب کہ جناب خالد محی الدین اسد ، محمد نصر اللہ خاں ، ترنم خاں اور فرزانہ دوسروں نے کونسلنگ کی ۔ اس کے علاوہ فیس بک ، انسٹا گرام ، اور سیاست ٹی وی اور دیگر ذرائع سے دو بہ دو ملاقات پروگرام کو ملک و بیرونی ممالک میں نشر کرنے کی سہولت مہیا کی گئی ۔ بیرونی ممالک اور ملک کے دیگر ریاستوں میں موجود افراد نے اس پروگرام کو دیکھ کر خوشنودی کا اظہار کیا ۔ مولانا محسن مدنی کی قرات سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔۔

دو بہ دو پروگرام کی جھلکیاں
l سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام 118 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام معراج گارڈن بنڈلہ گوڑہ منعقد ہوا ۔
l جناب منور حسین اور جناب محمد رفیع ڈھاکلی نے اپنی ٹیم کے ذریعہ اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بھر پور تعاون کیا ۔
l پروگرام میں بیدر سے جناب محمد آصف الدین سکریٹری ویسڈم ہائی اسکول اور شعیب علی خاں ( بیدر ) کے علاوہ جناب مشتاق حسین پریوار گروپ ، جناب منور حسین نے ، جناب محمد رفیع ڈھاکلی نے جناب ظہیر الدین علی خاں کے ہمراہ مختلف کاونٹرس کا معائنہ کیا اور خوشنودی کا اظہار کیا ۔
l جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست کے ہمراہ بیرونی مہمان جناب محمد آصف الدین ، جناب منور حسین ، جناب ممتاز حسین ، جناب مشتاق حسین ، جناب اصغر حسین ، متین ، جناب تقی الدین شجیع ، جناب شعیب علی خاں نے کاونٹرس کا معائنہ کیا اور خوشنودی کا اظہار کیا ۔۔
l پروگرام کا معراج گارڈن فنکشن ہال میں 5 بجے شام اختتام عمل میں آیا ۔
l دو بہ دو کے اس پروگرام کو بھی سیاست فیس بک ، اسکیپ ، یو ٹیوب کے ذریعہ راست پیش کیا گیا جہاں عوام نے مشاہدہ کیا ۔۔