رشمیکا اور وجے کی فروری میں منگنی ہوگی !

   

حیدرآباد ۔ تلگو فلموں کے اسٹار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندنا کی منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ رپورٹس کے مطابق فنکار جوڑی رواں سال فروری کے دوسرے ہفتے میں اپنی منگنی کا اعلان کر دے گی۔ تامل اور تلگو فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کے بعد وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے سال 2022 میں بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری دی اور آتے ہی چھا گئے۔ اب ان دونوں کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں اداکار اگلے ماہ فروری کے دوسرے ہفتے میں منگنی کرنے جارہے ہیں اور منگنی کے بعد جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ واضح رہے کہ وجے اور رشمیکا نے اب تک دو فلموں گیتا گووندم‘ اور ڈیئرکامریڈ میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جس کے بعد سے ہی ان کی قربتوں کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ واضح رہے کہ اس فنکار جوڑی نے کبھی گردشی افواہوں کی تردید نہیں کی تاہم کھل کر اپنی محبت کا اعلان بھی نہیں کیا ہے۔ اب منگنی سے متعلق گردشی افواہوں پر بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ ان دنوں رشمیکا بالی ووڈ میں انیمل کی کامیابی کی وجہ سے عروج پر ہیں جبکہ پشپا کی کامیابی ان کے کرئیر کا ایک بڑا موڑ ہے۔