رشمی راکٹ زی 5 پراکٹوبر میں ریلیز ہوگی

   

ممبئی ۔کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بہت سے پروڈیوسر تھیٹروں کی بجائے براہ راست او ٹی ٹی کا رخ کر رہے ہیں۔ ملک کے بہت سے حصوں میں تھیٹرس بند ہیں اور جہاں تھیٹر ان دنوں کھل رہے ہیں ، انہیں 50 فیصد نشتوں کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں پروڈیوسروں کے پاس او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ اسی وجہ سے تاپسی پنو کے رشمی راکٹ کو زی 5 پر 15 اکٹوبر کوریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاپسی پنو اس فلم میں اسپورٹس پرسن کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔