رشوت خوری کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

   

ترقیاتی کاموں کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت، سوریا پیٹ میں عہدیداروں کے اجلاس سے ضلع کلکٹر کا خطاب

سوریا پیٹ ۔ /13فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر چیمبر میں پنچایت راج انجینئرنگ محکمہ کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ضلع کلکٹر سوریا پیٹ ڈی اموئے کمار نے کی۔ اس اجلاس میں رکن اسمبلی جی جگدیش ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوریا پیٹ ضلع کی سڑکیں تالاب اور اسکول کی عمارتوں کی تعمیر کے کام کو شفاف طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے مکمل کریں۔ کسی قسم کی رشوت خوری پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ سال 2016-17 کی رپورٹ کے مطابق مختص شدہ کام تھے جو مکمل نہیں کیئے گئے۔ اس پر ناراضگی ظاہر کی۔ اسی طرح سال 2017-18 میں منڈل اور گاؤں کے غیر مکمل کاموں کی تفصیلات کے بارے میں انجینئرنگ محکمہ کے افراد سے وضاحت طلب کی۔ مزید کہا کہ گاندھی نگر کے اسکول میں کمروں کی تعداد میں اضافہ کی تعمیر کا کام اور آتما کور منڈل کے جونیر کالج کی دیوار کی تعمیر کے کام پر نظر ثانی کریں اور پی آر اے سندیپ کو رپورٹ پیش کرن کا حکم دیا۔ تروملا گری اور راما چندرا پورم میں وجود ٹینک کے کام کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ خاص طور پر شنکر گوڑم سڑک کی تعمیر کو پہلے مکمل کرنے کی ہدیت دی۔ چننا سیتھا پورم کے موضع سے جانے والی سڑک کے تعمیراتی کام کا آغاز نہ کرنے پر AE پر ناراضگی ظاہر کی۔ حکومت کے تحت سوری پیٹ منڈل کی سڑکیں ، تالاب اور اسکولوں کی تعمیر اور کمیونٹی کمرہ کی تعمیر پر ایک کروڑ رویپئے فراہمی کا وعدہ کیا ۔ لاپرواہی برتنے والے عہدیداران پر سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا۔ ضلع کلکٹرش سوریا پیٹ ڈ ی اموئے کمار نے کہا کہ فوری ٹنڈرس طلب کرکے کاموں کی ابتداء کریں۔ دوران کام تصویر کھینچ کر واٹس ایپ کریں ۔ اس اجلاس میں ضلع ریونیو آفیسر پی چندریا، وزیر اعلیٰ منصوبہ بندی ٹی اشوک، پی آر ٹی آئی پی گوجا ریڈی اور دوسرے منڈل کے اے ایز نے بھی شرکت کی۔