رشوت خور انسپکٹر پولیس کی خود سپردگی

   

حیدرآباد۔/10 جنوری، ( سیاست نیوز) رشوت خوری کے معاملہ میں مفرور انسپکٹر جوبلی ہلز بلونتیا نے آج اے سی پی دفتر میں خود سپردگی اختیار کرلی۔ انسپکٹر جوبلی ہلز بلونتیا کل اے سی بی کی کارروائی کے دوران فرار ہوگیا تھا۔ اے سی بی نے کل کارروائی میں سب انسپکٹر جوبلی ہلز سدھیر ریڈی کو شراب کی بوتلوں اور 50 ہزار نقد رقم بطور رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا تھا۔ اپنے اختیارات کا بے جا استعمال کرتے ہوئے قانونی دفعات کو بدل کر مقدمہ کی یکسوئی کیلئے دباؤ ڈالنے کے ان پر الزامات ہیں۔ اور ایک طریقہ سے رقم اور شراب لیتے ہوئے سب انسپکٹر کوگرفتار کرلیا گیا۔ سب انسپکٹر سدھیر ریڈی کے ہمراہ اس کے بھتیجے کو بھی گرفتار کرلیا گیا جو درمیانی رول ادا کررہا تھا۔ گرفتاری کے بعد اپنے بیان میں سب انسپکٹر نے انسپکٹر کی ایما پر رشوت طلب کرنے کی بات بتائی تھی اور اے سی بی کے عہدیداروں نے انسپکٹر کی تلاش شروع کردی تھی جس نے خود سپردگی اختیار کرلی۔