رشی سوناک کا دورہ واشنگٹن،کانگریس اسپیکر سے ملاقات

   

واشنگٹن : امریکہ کے دورے پر موجود برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی سے ملاقات کی ہے۔ سوناک نے واشنگٹن کے دورے کے دوران اسپیکر کیون میکارتھی اور دیگر کانگریس ارکان سے ملاقات کی۔میکارتھی نے ملاقات سے قبل ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں جن میں مزید فروغ عالمی امن میں مزید معاونت کا باعث بنے گا۔برطانوی وزیراعظم نے بھی اس دورے پر خوشی کا اظہار کرتیہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران ہمارے مذاکرات کا موضوع معیشت سمیت دو طرفہ تعلقات میں فروغ ہوگا۔رشی سوناک نے کانگریس کے دورے کے دوران ڈیموکریٹس اور ریپبلیکن سینیٹرز سے بھی ملاقات کی۔