رعنا ایوب کو بیرونی سفر کی اجازت

   

نئی دہلی : دہلی ہائیکورٹ نے پیر کو جرنلسٹ رعنا ایوب کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی ۔ رعنا نے ملک سے باہر جانے سے روکے جانے پر انفورسمنٹ ڈائرکٹورٹ کے اقدام کے خلاف درخواست دائر کی تھی ۔ عدالت میں رعنا کی طرف سے ایڈوکیٹ ورندا گروور نے بیان کیا کہ ان کی موکلہ ای ڈی کے ساتھ مسلسل ربط میں ہیں ۔