رفح آپریشن میں اسرائیل کو شکست ہوگی : حماس

   

بیروت : حماس سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ رفح کے خلاف اسرائیل کا آپریشن ناکامی و شکست سے دوچار ہوگا۔ الرشق کا ایک بیان ٹیلی گرام پر جاری کیا گیا ہے۔اس بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں رفح پر آپریشن کی دھمکی دی جا رہی ہے مگر وہ جان لیں کہ انہیں اس آپریشن میں ناکامی و شکست کا سامنا ہوگا۔ الرشق کا یہ بیان غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے لیے روانہ ہوئے حماس کے وفد کی قاہرہ آمد کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔ مصری میڈیا کا کہنا تھا کہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے حماس کا وفد گزشتہ روز قاہرہ پہنچ گیا ہے۔