رمس کالج کے طلبہ پر حملہ کے خلاف احتجاج

   

عادل آباد ۔ 14 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر عادل آباد کے Rims کالج میں طلبا پر کئے گئے حملہ کی سخت مخالفت کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے اور خاطیوں کو سزا دلانے کا مطالبہ عادل آباد ضلع بی آر ایس پارٹی صدر و سابق ریاستی وزیر مسٹر جوگورامنا نے رمس کالج کے طلباء کے ساتھ احتجاج میں اپنے آپ کو شامل کرنے کے موقعہ پر کہا ہیکہ رمس ڈائرکٹر ڈاکٹر جے سنگھ راٹھوڑ نے اس واقعہ میں ملوث اسسٹنٹ پروفیسر کرانتی کمار کو اپنی خدمات سے ’’ ٹرمنیٹ ‘‘ کردیا ان کے خلاف قانونی کارروائی سے اتفاق کیا ۔ II ٹاؤن سرکل انسپکٹر مسٹر اشوک نے اس واقعہ میں ملوث ڈاکٹر کرانتی کمار ، وسیم اور شیوا کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کل شب ایک سفید کار میں سوار کچھ افراد رمس بوائز ہاسٹل پہنچ کر طلباء کے ساتھ مار پیٹ کی جس کے نتیجہ میں چار طلباء زخمی ہوگئے جس میں ایک شدید زخمی بتایا گیا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ ایک روز قبل ہاسٹل میں خاطرخواہ انتظامات نہ ہونے کے بناء پر طلباء نے رمس ڈائرکٹر کے ساتھ بحث بازی کی تھی ۔ رمس میڈیکل کالج کے طلباء نے آج اپنی حسب معمول خدمات کو برخاست کرتے ہوئے رمس کے روبرو بڑے پیمانہ پر احتجاج منظم کیا اور کل شب نا معلوم افراد کی جانب سے ان پر کئے گئے حملہ کی کارروائی کرنے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کرانتی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔